کراچی: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر انجینیئر افتخار چودھری، سردار شیر عالم گجر اور چوہان گجر اتحاد کانفرنس کے منتظمین نے ضلع کولئی پالس سے رکنِ صوبائی اسمبلی سردار ریاض چوہان اور ان کے تین ساتھیوں کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق سردار ریاض گزشتہ شام سے لاپتہ ہیں اور ان کا موبائل فون بند ہے۔ ان کے بھائی شیر خان نے بتایا کہ آخری رابطے میں ایک ساتھی نے گرفتاری کی کوشش کا ذکر کیا، جس کے بعد فون بند ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سردار ریاض کی گاڑی تھانہ مانگل کی حدود میں بانڈہ پیر خان کے قریب سے ملی، جس کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
رہنماؤں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ سردار ریاض اور ان کے ساتھیوں کا فوری سراغ لگا کر انہیں بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں حراست میں لیا گیا ہے تو اہلِ خانہ کو قانون کے مطابق آگاہ کیا جائے اور صورتحال واضح کی جائے۔
