قانون کے سامنے برابری کی یہ عجیب و غریب شکل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ اب خیبر پختونخوا میں کوئی ایم پی اے جرم کرے تو پولیس گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت لینے کی پابند ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیا کوئی رکنِ اسمبلی قتل کر دے تو اُس کی گرفتاری سے پہلے بھی پولیس اسپیکر کی اجازت کا انتظار کرے گی؟ قانون کے سامنے برابری کی یہ عجیب و غریب شکل ہے، کیا یہ ریاستِ مدینہ ہے؟