اسلام آباد—– وزیرجنگلات آزاد جموں کشمیر سے ایکشن لینے کی درخواست ہے ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اپر مراد آباد ڈنگیاں کمبارٹ نمبر 3 تحصیل چکار ضلع جہلم ویلی کے جنگلات نون بگلہ ،ٹھنڈی کسی ، اپر مراد آباد ،ڈنگیاں میں رات کی تاریکی میں بے دردی سے غیر قانونی درختوں کی کٹائی کی جاتی ہے ، سرکاری اراضی پر جنگلات سے 7 بڑے قیمتی درخت( کائیل) کاٹ لئے گئےہیں ، جو کہ ریاست اور وہاںکے رہائشیوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت شامل ے ۔ اہل علاقہ اور مکین یسیٰن احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم حق اور سچ کی آواز بن کر رہے ہیں گے اور ان ٹمبر مافیا کا ایک ایک ثبوت ہمارے پاس ہے جہاں جہاں سے درخت کاٹے گئے اوریہ جنگل اپنے اجڑنے کی خود گواہی دے گا۔ جنگلات کی کٹائی سے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ، اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ رہا ہے، اہل علاقہ نے وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب، سیکرٹری چوہدری محمد فرید سے اپیل کی کہ ٹمپر مافیا اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور علاقے کے جنگلات کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
