گردشی قرضے میں 344 ارب روپے کا اضاف

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران گیس کے شعبے کے گردشی قرضے میں 344 ارب روپے کا اضافہ ہوا، گردشی قرضے میں 1ہزار 783 ارب روپے تاخیر سے ادائیگیوں پر عائد سرچارج کی مد میں بھی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کے شعبے کے گردشی قرضوں اور ملک میں تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق 30جون 2026تک گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ بڑھ کر 3ہزار 631ارب روپے ہو گیا، جبکہ 30جون 2025 کو یہ قرضہ 3ہزار 288ارب روپے تھا۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق گیس شعبہ، گردشی قرضے میں 1783 ارب روپے کے تاخیر سے ادائیگی پر سرچارج بھی شامل ہے۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں گیس کے قابلِ حصول ذخائر 68ہزار 803 بی سی ایف ہیں، جن میں سے 48ہزار 140 بی سی ایف گیس کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں خام تیل کے قابلِ حصول ذخائر کا حجم 1ہزار 378ملین بیرل ہے، جبکہ خام تیل کے 1ہزار 102 ملین بیرل ذخائر سے پیداوار ہو رہی ہے۔