دنیا بھر کےماہرینِ وقت نےکمپیوٹرسسٹمز کو درپیش ممکنہ خطرات اور منفی لیپ سیکنڈ کے امکان کے پیشِ نظر عالمی وقت میں اضافی سیکنڈ شامل کرنے کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزن اور پیمائش سے متعلق جنرل کانفرنس کے 28ویں اجلاس میں منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق 20 مئی 2027 سے مربوط عالمی وقت (یو ٹی سی) میں لیپ سیکنڈ شامل نہیں کیے جائیں گے۔
فرانس کےشہرورسائی میں 15 اکتوبر 2026 کو ہونے والے اجلاس میں دنیا بھر میں وقت کے نظام کے مستقبل پر غور کیا گیا۔
اس سے قبل زمین کی گردش اور ایٹمی گھڑیوں کے وقت میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر عالمی وقت میں ایک اضافی سیکنڈ شامل کیا جاتا تھا۔
تاہم،اس طریقہ کار کے باعث کمپیوٹر نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظاموں اور مختلف ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز میں تکنیکی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ رہتا تھا۔
نئےفیصلے کےتحت مربوط عالمی وقت کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور اس میں اضافی سیکنڈ شامل کرنے کےلیےوقفہ نہیں دیا جائے گا،یہ اقدام عالمی سطح پروقت کی پیمائش کومزید مستحکم اورڈیجیٹل نظاموں کے لیے قابلِ اعتماد بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
