گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے حوالے سے صدارتی اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے بھی قانون ہاتھ میں لیا تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی عوام صدارتی اعلامیے کا اس امید کے ساتھ خیر مقدم کرتی ہے کہ اس فیصلے سے صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا صوبے کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مزید فتنۃ الخوارج کے ساتھ نہیں رہ سکتے، کے پی کی عوام اپنے اداروں کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، کے پی کی عوام یہ بی چاہتی ہے کہ ہمارے وفاق اور دوسرے صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہوں اور ہم ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا صوبے کی عوام پرامن ہیں جو کبھی بھی دہشتگردوں کو سپورٹ نہیں کرتی اور کبھی بھی منفی اقدام کی طرف نہیں جاتی، آخر میں کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں نہ لے، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر قانون اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔ذرائع کے مطابق گریڈ21 کے اکرام اللہ، گریڈ20کے شاہد اللہ ، گریڈ19کے شاہ فہد، گریڈ18کے کیپٹن (ر) زبیرخان، گریڈ19کے کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، گریڈ18کے وقار علی، گریڈ21کے عنبر علی خان، گریڈ 18کے کیپٹن(ر) ثناءاللہ خان اور گریڈ20کے سہیل خان کا کے پی کے سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گریڈ18کے محمد احتشام الحق، گریڈ18کے محمد فہیم، گریڈ19کے محمد عثمان، گریڈ19کے کیپٹن ر سرمدسلیم اکرم سمیت گریڈ19کے شفیع اللہ خان کا کے پی کے سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا سے 4 پولیس افسران کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
گریڈ 20 کے ہمایوں مسعود، فصیح الدین اور عرفان طارق کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 18کے عمران خان کو بھی اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے 4 نئے پولیس افسران کو خیبرپختونخوا میں تعینات کردیا ہے۔
گریڈ 18کے پنجاب سے سعد آفریدی، بلوچستان سے اعتزاز عارف کو خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے پری گل، سندھ سے کاشف آفتاب عباسی کو بھی خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کو او ایس ڈی کردیا گیا اور ان کی جگہ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کوخیبرپختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری لگادیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس میں تعینات محمد یحییٰ خانزادہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ پنجاب میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے خواجہ سکندر ذیشان خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کوئٹہ سے اورنگزیب بدانی کا خیبرپختونخوا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
