ہوپ محفوظ ہاتھوں میں

ہوپ پاکستان کے مرکزی چیئرمین ڈائریکٹر میزاب گروپ امتیاز الرحمٰن چودھری نے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حجاز مقدس پہنچ گئے اور عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

مدینہ منورہ میں روضۂ رسولﷺ پر حاضری دینے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہوپ محفوظ ہاتھوں میں آ چکی ہے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا سب سے مشاورت کروں گا۔حج2027ءکے آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے16اکتوبر سے تمام زونلز ہیڈ کوارٹر زمیں ٹریننگ حج آئی ٹی ورکشاپ2027ءکا آغاز کر رہے ہیں۔حج آرگنائزر آئی ٹی سمیت دیگر امور پر رہنمائی لے سکیں گے