کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں 309 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ ریاض میں ہوائی اڈے سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ شاہ خالد ایئرپورٹ ریاض 18 گھنٹے کے لیے مکمل بند کردیا گیا ہے، فلائٹ آپریشن آج شام 6 بجے تک بند رہے گا۔