حلقہ صحافت اسلامی پاکستان کے تاسیسی قائد رکن جماعت اسلامی پاکستان سید محمود احمد مدنی مرحوم کی اہلیہ رفیق اعلی کے حضور جا پہنچیں
انا للہ وانا الیہ راجعون
محترم محمد حسین محنتی سید ہمایوں نقوی سید حسین احمد مدنی� ڈاکٹر معراج الھداصد یقی اور توصیف تعزیت کیلئے محمد احمد مدنی کی رہائشگاہ گلشن معمار میں حاضر ہوئے مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ کراچی کی مسجد میں ادا کی گئی اور جنازہ انکی صاحبزادی پروفیسر منزہ مدنی کے گھر اسٹاف ٹائون سے اٹھایا گیا تھا۔
سید محمود احمد مدنی نے صحافت کو سید ابوالاعلی مودودی رحمت اللہ علیہ کی ہدایت پر چنا تھا۔ انتہائی نظریاتی نرم مزاج ذہین اور محنتی آدمی تھے۔ اپنی بیشمار صلاحیتوں کیساتھ جنگ اخبار کے بعد محمود مدنی جسارت کے بھی ایڈیٹر رہے۔ مدنی صاحب نے 85 کے انتخاب میں جماعت اسلامی کی ہدایت پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا لیکن جیت نہ سکے تھے۔ مدنی صاحب کا لگایا گیا پودا عرصے سے کراچی پریس کلب میں برگ و بار لا رہا ہے شجر سایہ دار بن چکا ہے۔ محمود مدنی کا انتقال 2002ء میں ہوا تھا۔
