صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے خلاف ریاستی سطح پر مزاحمت بڑھنے کا امکان

امریکا میں حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابیوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے خلاف ریاستی سطح پر مزاحمت بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ڈیموکریٹس نے نہ صرف کانگریس میں نمایاں کامیابی حاصل کی بلکہ کئی ایسی ریاستوں میں بھی اہم عہدے اپنے نام کرلیے جہاں طویل عرصے سے ری پبلکن پارٹی کا اثرورسوخ قائم تھا. ڈیموکریٹس نے انتخابات میں پانچ ری پبلکن رجحان رکھنے والی ریاستوں ٹیکساس، اوہائیو، جارجیا، آئیووا اور کنساس میں اٹارنی جنرل کے عہدے حاصل کیے ہیں ان کامیابیوں سے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کو قانونی اور انتظامی محاذ پر نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے نومنتخب ڈیموکریٹ اٹارنی جنرلز وفاقی امیگریشن کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے تعاون کو محدود کرنے، ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف مشترکہ قانونی چارہ جوئی کرنے اور ریاستی اختیارات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرسکتے ہیں. ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ترجیحات طے کرنے، وفاقی حکومتی اقدامات کو عدالتوں میں چیلنج کرنے اور ریاستی قوانین کی تشریح میں اہم اختیارات حاصل ہوتے ہیں اس لیے ان عہدوں پر ڈیموکریٹس کی کامیابی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک نئی قانونی رکاوٹ بن سکتی ہے. ٹیکساس میں ڈیموکریٹ رہنما جینا ہینوجوسا کی گورنر منتخب ہونے سے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے امکانات خاص طور پر بڑھ گئے ہیں سابق ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ نے ریاست کو ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کا اہم شراکت دار بنا رکھا تھا اور غیر قانونی سرحدی آمدورفت روکنے کے لیے آپریشن لون اسٹار شروع کیا تھا.ہینوجوسا اس آپریشن کو مہنگا قرار دے چکی ہیں اور اقتدار سنبھالنے کے بعد اس کے اخراجات اور طریقہ کار کا جائزہ لینے کا عندیہ دے چکی ہیں ان کی جماعت کے نومنتخب اٹارنی جنرل بھی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ساتھ ریاستی معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں. تاہم ٹیکساس میں ری پبلکن جماعت کو ریاستی سینیٹ میں اکثریت حاصل ہے اور ایک قانون کے تحت مقامی شیرفز کے لیے وفاقی امیگریشن اداروں کے ساتھ مخصوص معاہدوں میں شمولیت لازم ہے، اس لیے نئی انتظامیہ کے لیے فوری تبدیلی آسان نہیں ہوگی ریاست کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن کے میئر جان وٹمائر نے بھی انتخابات کے بعد آئی سی ای اور مقامی پولیس کے درمیان تعاون محدود کرنے سے متعلق نئی ہدایات جاری کی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد مقامی آبادی میں خوف اور بے چینی کم کرنا ہے. ٹیکساس کے نومنتخب اٹارنی جنرل نیتھن جانسن نے کہا ہے کہ ریاست کا اٹارنی جنرل کا دفتر اب میگا تحریک کے ذاتی قانونی دفتر کے طور پر کام نہیں کرے گا ان کے مطابق ریاستی اداروں کے کردار اور اختیارات کو عوامی مفاد کے لیے استعمال کیا جائے گا قانونی ماہرین کے مطابق ڈیموکریٹ اٹارنی جنرلز کے درمیان ممکنہ مشترکہ حکمت عملی سے وفاقی حکومت کی امیگریشن، ماحولیاتی اور دیگر متنازع پالیسیوں کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں.وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ٹیکساس اور جارجیا سمیت کئی ری پبلکن اکثریتی ریاستوں میں گورنر کے عہدے بھی حاصل کیے ہیں 2027 میں ڈیموکریٹس کے پاس کم از کم 28 ریاستوں کی گورنرشپس ہوں گی، جس سے انہیں ریاستی سطح پر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کی مخالفت کے زیادہ مواقع مل سکتے ہیں کیلیفورنیا میں زاویر بیسیرا کی کامیابی بھی اہم سمجھی جا رہی ہے انہوں نے صدر ٹرمپ کے سیاسی ایجنڈے کی مخالفت اور ریاستی اختیارات کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے.سیاسی مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اب وفاقی حکومت کو امیگریشن کے معاملے پر ریاستی حکومتوں کی جانب سے زیادہ سخت قانونی سوالات اور مزاحمت کا سامنا ہوسکتا ہے ریاستی حکومتیں اسکولوں، ہسپتالوں اور دیگر حساس مقامات پر امیگریشن کارروائیوں کے حوالے سے پابندیاں یا حفاظتی اقدامات متعارف کرا سکتی ہیں اسی طرح مقامی پولیس اور وفاقی امیگریشن حکام کے درمیان تعاون کے دائرہ کار پر بھی نظرثانی ہوسکتی ہے.یہ بات اہم ہے کہ نومنتخب گورنرز اور اٹارنی جنرلز جنوری 2027 میں اپنے عہدے سنبھالیں گے اس لیے ان کے انتخابی وعدوں کو عملی پالیسی میں تبدیل ہونے میں وقت لگ سکتا ہے اور وفاقی و ریاستی اختیارات کے درمیان قانونی کشمکش بھی پیدا ہوسکتی ہے. تجزیہ کاروں کے نزدیک وسط مدتی انتخابات کے نتائج نے صدر ٹرمپ کے لیے واضح سیاسی پیغام دیا ہے کہ امیگریشن سمیت ان کی دوسری مدت کی پالیسیوں کو اب صرف کانگریس ہی نہیں بلکہ ریاستی حکومتوں کی سطح پر بھی منظم مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے . ڈیموکریٹس کے نومنتخب اراکین کانگریس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف ہے لہذا نئی کانگریس ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے نفاذمیں بڑی رکاوٹیں کھڑی کرسکتی ہے جن میں اس مقصد کے لیے وفاقی فنڈزکو روکنا‘ہوم لینڈسیکورٹی اور متعلقہ اداروں کے بجٹ پر کٹ لگانا‘مختلف وفاقی محکموں کے اہلکاروں کو واپس ان کے محکموں میں بجھوانے پر ٹرمپ انتظامیہ کو مجبور کرنا جنہیں امیگریشن پولیس میں شامل کیا گیا تھا. جنوری میں نئی کانگریس کی تشکیل کے بعد صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوگی‘تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بعد صدرٹرمپ کے پاس صرف مٹھی بھر حامی بچے ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی سال2028کے صدارتی انتخابات میں بہترکارکردگی کے لیے امریکی صدرکی سخت گیرپالیسیوں کے خلاف نیا منشور ترتیب دیں گے. ان کا کہنا ہے کہ ٹیکساس جیسی روایتی ریپبلکن ریاست کھونے پر رپیبلکن پارٹی کی سنیئرلیڈرشپ خصوصا بش خاندان میں بے چینی پائی جاتی ہے گزشتہ انتخابات میں سابق صدر جارج ڈبلیوبش جونیئرکے بھائی جیب بش دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے طورپر سامنے آئے تھے تاہم وسط مدتی انتخابات میں آبائی ریاست کھونے پر بش خاندان ٹرمپ کی پالیسیوں سے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے.سابق صدر بش جونیئرلاطینی کنٹرکشن ورکرز‘کھیت مزدوروں‘ڈیری فارموں اور رینچرزورکروں کے حق میں ہیں وہ اپنے انٹرویوزمیں لاطینی سیزنل کارکنوں کی آمد کو امریکی معیشت خصوصا جنوبی ریاستوں کی صنعتی اور زرعی معیشت میں اہم قراردیتے ہیں کیونکہ امریکا کی بیشترریاستوں میں کنسٹرکشن‘فارموں‘رینچز اور تیل ریفائنریوں سمیت دیگر صنعتوں میں سخت نوعیت کی مزدوری کے لیے مقامی مزدوردستیاب نہیں ہوتے جبکہ لاطینی امریکی ملکوں سے آنے والے مزدور مقررہ کم سے کم اجرت سے بھی کم معاوضے پر کام کرتے ہیں‘آجرکو انہیں اوورٹائم‘میڈیکل‘انشورنس سمیت دیگر سہولتیں بھی نہیں