راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
ذارئع کے مطابق، یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی اور 30 منٹ جاری رہنے کے بعد دونوں کو واپس ان کے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ مقررہ وقت کے مطابق 30 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے اختتام پر سکیورٹی اور انتظامی انتظامات کے تحت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ اپنے اپنے سیل میں بھیج دیا گیا۔
ملاقات کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے معمول کے حفاظتی اور انتظامی انتظامات برقرار رکھے گئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق قانونی اور عدالتی معاملات کے سلسلے میں آئندہ پیش رفت پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
