اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹیں شام پانچ بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمائت کی ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ تسلیم کرلینا چاہیے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے یہ اچھا فیصلہ کیا ہے کہ تمام دکانیں شام پانچ بجے بند ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں کے مابین مشاورت ہوئی تھی تاہم اب انتظامیہ نے فیصلہ کرلیا ہے تو اس فیصلے کو تسلیم کرلینا چاہیے جس کے مطابق دکانیں اور فوڈ آوٹ لیٹس پانچ بجے بند کرا دیئے جائیں گے
