پاکستان فیڈرل یونین آف پاکستان کے سابق صدر ادریس بختیار مرحوم کی اہلیہ اور ٹی وی جرنلسٹ ارسلان بختیار کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ منگل کی شام فہیم مسجد نذد وسیم باغ کراچی میں ادا کی گیی اور سوگواروں کی موجودگی میں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا‘ پی ایف یو جے دستور کے سابق صدر سعود ساحر‘ پی ایف یو جے کے دستور کے صدر نواز رضا‘ سہیل افضل‘ محسن رضا خان‘ سینئر رہنماؤں جاوید قریشی‘ شکیل ترابی‘ ضرار خان‘ خاور نواز راجا‘فیصل جاوید اور دیگر نے ارسلان بختیار سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعاء کی
