جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود خواتین کی عظمت کے قائل تھے۔خواتین معاشرے کے ہر شعبے میں ترقی کررہی ہیں۔اگر خواتین کو مناسب مواقع اور ماحول دیا جائے تو وہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کرسکتی ہیں انہوں نے یہ بات سوموار کی شام مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں کہی یہ تقریب عالمی یوم حجاب کے حوالے سے تھی جس کا اہتمام جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین نے کیا اور یہ تقریب یوم حجاب کے سلسلے میں اظٖہار خیال کیا گیا تقریب میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق مہمان خصوصی تھے تقریب میں جماعت اسلامی اسلام آباد کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کی رہنماء مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ویمن ونگ دردانہ صدیقی اور دیگر خواتین رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کا منشور ہے بچوں کے ساتھ بچیوں کو بھی برابر تعلیمی سہولیات ملیں۔الیکشن کمیشن الیکشن لڑنے کے قانون میں ترمیم کرے۔ایسے لوگوں کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا جائے جو اپنی موروثی جائیداد میں سے بہن کا حصہ نہیں دیتے۔ خواتین کو میراث سے محروم کرنا بہت بڑا جرم ہے۔انہوں نے آئندہ قانون سازی ہونی چاہیے کہ جو والدین بچیوں کو سکول نہ بھیجیں ان کو جیل بھیجا جائے جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج اس ملک میں ظلم کا نظام ہے۔ غریب بھوک سے مر رہا ہے،اس کیلئے انصاف کے دروازے بند ہیں۔ملک پر ایسے لوگوں کی حکمرانی ہے جو پیسے کے بل بوتے پر برسر اقتدار میں آئے۔ہر طرف مافیاز کا راج ہے۔ملک میں مہنگائی، کرپشن، اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان لٹیروں سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔آج کشمیر کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کے تحفظ کی سب سے بڑی حامی جماعت ہے۔ جماعت اسلامی نے یونین کونسل سے لے کر مرکز تک تنظیم میں خواتین کو ذمہ دار یاں دیں اور ان کو مرکزی شوریٰ میں نمائندگی دی تاکہ وہ تمام فیصلوں میں شامل رہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغرب زدہ این جی اوز عورت کے حقوق کے نام پر معاشرے کو بے راہ روی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ جس طرح مغرب اور یورپ کا معاشرہ تباہ ہوا اور کسی کو ماں بہن اور بیٹی کی تمیز نہیں رہی، اسی طرح وہ ہمارا معاشرہ بھی تباہ ہو جائے
