ماہر تعلیم ڈاکٹر حسن صہیب مراد کی کل دس ستمبر کو دوسری برسی ہے

ملک کے معروف ماہر تعلیم آئی ایم ایل اوریو ایم ٹی کے بانی اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر خرم جاہ مراد کے صاحب زادے حسن صہیب مراد کی آج دوسری برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی‘ وہ دو سال قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے‘ ڈاکٹر حسن مراد کی گاڑی کو خنجراب کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان اکے انتقال پر ملک کے تعلیمی‘ سماجی اور فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے حامل حلقوں میں بہت افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا گیا تھا‘ ان کے انتقال کے دو سال کے بعد اب دوسری برسی کے موقع پر حسن صہیب مراد مرحوم کے احباب نے لواحقین کے ساتھ پھر تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت کی دعاء کی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں