اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد کے مزید 5 تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، محکمہ صحت کی طرف سے مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے جاری کیے گئے مراسلے میں نجی یونیورسٹی میں جہاں کیس سامنے آئے ہیں ان شعبوں کو سیل کرنے کا کہا گیا ہے ، اس کے علاوہ اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس ون اور تھری میں 2 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ، اس کے ساتھ ساتھ جی الیون فور میں نجی اسکول میں 2 کیسز منظر عام پر آئے ۔
بتایا گیا ہے کہ ایچ ایٹ ون اور فور میں نجی کالجز میں دو، دو کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی جب کہ آئی نائن ون کے نجی اسکول میں کورونا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ڈی ایچ او کی جانب سے متعلقہ اداروں کو خطوط ارسال کیے گئے ، جن میں مذکورہ تعلیمی اداروں کے احاطہ کو فوری طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
دوسری طرف وبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا اور اس دوران مثبت کیس والے گھر کو سیل کیا جائے گا ۔

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں شامل ہیں ، اس سلسلے میں اب تک صوبہ بھر میں 856 مقامات کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کردیا گیا ، کیوں کہ ان علاقوں میں 1235 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں ، جہاں 7295 افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے راولپنڈی میں 123 مقامات کو سیل کردیا گیا ہےمکمل طور پر سیل رہیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں