ماحولیاتی آلودگی میں بہت حد تک اضافہ

تحصیل چوآ سیدن شاہ کبھی قدرتی حسن اور معدنیات کی دولت سے مالا مال علاقہ تھا لیکن اسکی خوبصورتی کو یہاں پر لگے کریشرز پلانٹ نے نہ صرف تباہ کردیا ہے بلکہ اس کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بہت حد تک اضافہ کردیا ہے جس سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں یہاں کی عوام سے یہ عزاب ابھی ٹلا نہیں تھا کہ کوہستان نمک کی خوبصورت وادی کھیوڑہ کی خوبصورتی اور آب وہوا کو آلودہ کرنے کے لیے کریشرز مافیا نے کمر کس لی ہے کھیوڑہ شہر کیساتھ واقع پہاڑ کی چوٹی پر نیا کریشر پلانٹ نصب کرنے کے لیے مشینری پہنچا دی گئی ہے جس پر اہلیان شہر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی فوکل پرسن کھیوڑہ راجہ غلام صفدر شمی کا کہنا ہے کہ کھیوڑہ شہر کی خوبصورتی یہ پہاڑ اور ان پر لگے درخت ہیں جو شہر کے ماحول کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں پہلے ہی شہر کے ارد گرد بہت سی چھوٹی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہیں جن سے فضاء آلودہ تھی ایسے میں شہر کے اوپر کریشر پلانٹ نصب کرکے نہ صرف کھیوڑہ کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کرکے انہیں بیماریوں کی جانب دھکیلا جا رہا ہے بلکہ اس کیساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی اور فضا کو بھی مکمل تباہ و برباد کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں راجہ غلام صفدر شمی کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ماحولیات جہلم، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان کو نصب کئیے جانے والے اس ماحول دشمن کریشر پلانٹ کے خلاف فوری نوٹس لینا چاہیے اور اس کریشر پلانٹ کو نصب کرنے سے روکنے کا حکم دینا چاہیے تاکہ کھیوڑہ شہر کی خوبصورتی اور فضا کو آلودگی سے بچایا جا سکے اور عوام کی صحت کے حوالے سے بروقت یقینی اقدامات اٹھائے جاسکیں