رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ افراد کے لیے مینجمنٹ کورسز

ڈیفکلیریا کراچی کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے یونیورسٹی صفا کے تعاون سے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ افراد کے لیے مینجمنٹ کورسز کرائے جارہے ہیں، جس کا مقصد ایف اے ٹی ایف کی شرائط کا مقابلہ کرنے کے لیے تعمیراتی انڈسٹری سے وابستہ افراد کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے اور مستقبل میں اس انڈسٹری کی مشکلات کے حل کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی ہونا ہے اور یہ مینجمنٹ کورسز در اصل ایجوکیٹ کرنے کا ایک سلسلہ ہے اور کور کمانڈر لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم نے بھی اس پروگرام کو سراہا ہے اور اسے آگے بڑھانے میں ان کا بہت کردار ہے ڈیفکلیریا ٹیم کے مطابق اگلے ماہ مارچ میں ہمارے کورسز کے اختتامی تقریب میں ان کی شرکت کے ہم متمنی ہیں، اس پروگرام کے سربراہ پرو وائس چانسلر برگیڈئر سعید منہاس اور ڈاکٹر افضل عباس ہیں جب کہ یہ پروگرام برگیڈئر ابرار بھٹی نے شروع کیا تھا اور اس پروگرام کو برگیڈئرعاصم بھٹی نے جاری رکھا ہوا ہے، ڈیفکلیریا کے ایجوکیشن سیکرٹری فہد جعفری نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کا بزنس تعلیم کے بغیر ممکن نہیں رہا کیونکہ ایف اے ٹی ایف شرائط پورا کرنا اب ضروری ہے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جن مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے ہم وطن عزیز کو ان مشکلات سے باہر نکالنے کے لیے تعمیراتی انڈسٹری کو باقاعدہ انڈسٹری کی جانب لے جارہے ہیں یہ پیش رفت تعلیم کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے اور مینجمنٹ کورسز کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس بزنس سے وابستہ افراد حالات حاضرہ کے تقاضوں پر پورا اتریں، انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اس پروگرام کے لیے تعاون قابل تعریف ہے