صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پی ایف یو جے(دستور) کے صدر محمد نواز رضا کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد


پاکستان مسلم لیگ(ن) دوبئی کے صدر راجا ظہیر احمد سملالوی نے اسلام آباد کے سینئر اخبار نویس، اور صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پی ایف یو جے(دستور) کے صدر محمد نواز رضا کے اعزاز میں عیشائیہ دیا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا، عشائیہ مقامی ہوٹل میں دیا گیا جس میں اخبار نویسوں کے علاوہ راجا ظہیر احمد سملالوی نے نواز رضا کو ملکی صحافت کا ایک اہم اور بڑا ستون قرار دیا اور کہا کہ قلم کی حرمت کے لیے ان کی خدمات گراں قدر ہیں اور بے مثال خدمات کے لیے وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ پچاس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور نوائے وقت کے علاوہ چٹان اور جسارت میں بھی وہ خدمات انجام دے چکے ہیں راجا ظہیر احمد سملالوی نے کہا کہ قلم کی حرمت کے اس سفر میں انہیں بہت سا گرم سرد موسم دیکھنا پڑا ہے تاہم اللہ کے کرم سے وہ ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہے ہیں، نواز رضا نے راجا ظہیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صحافت کا سفر جاری رہے گا اور دعاء ہے کہ اللہ تعالی انہیں ملک اور قوم کے لیے اچھا لکھنے کی توفیق عطا کرے اور اس کے لیے بہترین موقع دیتا رہے

اپنا تبصرہ لکھیں