الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ برائے پرفارمنس آڈٹ اختتام پذیر ہو گئی۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور،ایم ڈی ہیلتھ فاؤنڈیشن سفیان احمد اورملک بھر سے الخدمت ہیلتھ فاؤڈیشن سے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبدالشکور نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی معاشرے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہیں اور الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ صحت کے تحت ملک بھر میں سالانہ 7.3 ملین افراد کو صحت عامہ کی سہولیات سے مستفید کر رہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن دیگر سماجی خدمات کی طرح صحت عامہ کے شعبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ہمارا مقصد ملک کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور درازپسماندہ علاقوں میں بھی عوام الناس تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانا ہے۔
ایم ڈی ہیلتھ فاؤنڈیشن نے شرکاء کو جدید تکنیکی مہارتوں اور ٹولز کے حوالے سے بتایا کہ پرفارمنس آپریشن آڈٹ میں ان کا استعمال کیسے ممکن ہوتا ہے۔ تربیتی ورکشاپ میں الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں صحت عامہ کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائز ہ بھی لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اپنے تمام پروگرامات اور منصوبوں میں جدید تکنیکی صلاحیتوں اور ٹولزکو پرفارمنس آپریشن آڈٹ کے لیے استعمال کرتی ہے۔
ورکشاپ کے دوسرے شرکاء کو الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے سرٹیفیکیٹ بھی دیے گے۔ اس وقت ملک بھر میں الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت44ہسپتال، 44 فارمیسز، 66، میڈیکل سنٹرز، 116 کلیشن سنٹرز، 286 ایمبولینسز، 365 میڈیکل سنٹرز خدمات سرانجام دے رہی ہیں جس سے سالانہ 7.3ملین لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
