وفاقی دارالحکومت کی پہلی بلدیاتی اسمبلی نے اپنی مدت مکمل کر لی ہے۔ وفاقی بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے بعد چیف میونسپل آفیسر کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔
چیف میونسپل آفیسر کو چھ ماہ یا آئندہ بلدیاتی الیکشن تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔ سیدہ شفق ہاشمی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ سیدہ شفق ہاشمی پاکستان ایڈمنسٹریٹرو سروس گروپ کے 34 کامن سے ہیں۔
سیدہ شفق ہاشمی مختلف اہم سیٹوں پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ بطور سی ایم او سیدہ شفق ہاشمی ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
وفاق کی پہلی اسمبلی کے مسلم لیگی مئیر شیخ انصر عزیز نے چند ماہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ اسمبلی کی بقیہ ڈیڑھ ماہ کی مدت کے لئے مسلم لیگی مئیر پیر عادل گیلانی دوسرے میئر اسلام آباد بنے تھے۔