سینیٹر مشاہد اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیئر پارلیمنٹیرین سینیٹر مشاہد اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، مرحوم نہائت بہادر، دلیر اور اپنے موقف پر کھل کر اظہار کرنے والے پارلیمنٹیرین تھے، سیاسی زندگی جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے شروع کی، مولانا مودودی کے افکار کے ہامی تھے،30 نومبر1952 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے، پیپلزپارٹی کے نظریات سے کبھی انہیں اتفاق نہیں رہا، بلکہ اس کے سخت ناقد رہے، پیاسی میں بھی مزدور یونین میں رہے، اور1990 میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے، ابتادئی تعلیم اسلامیہ ہائی سکول راولپنڈی سے حاصل کی بعد ازاں گورڈن کالج سے بی اے کیا اور اس کے بعد اردو لاء کالج کراچی سے ایل ایل بی کیا، نواز شریف کے دوسرے دور میں وزیر اعظم مشیر برائے امور نوجوان رہے اس کے بعد سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے،1999 میں جب نواز شریف حکومت ختم ہوئی تو کراچی میں حکومت کی برطرفی کے خلاف جلوس نکالنے والے واحد مسلم لیگی تھی، مسلم لیگ(ن) کے وفادار سیاسی کارکن تھے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے،