فرنیچرز اور لائٹنگ سے متعلق ملک گیر دو روزہ منفرد نمائش

سیرینا ہوٹل میں 5 مارچ کو فرنیچرز اور لائٹنگ سے متعلق ملک گیر دو روزہ منفرد نمائش ہورہی ہے، نمائش میں ملک بھر سے مصنوعات رکھی جائیں گی جس میں ملک بھر سے فرنیچرز اور لائٹنگ کے علاوہ کوریان شیٹس تیار کرنے والے کارخانے اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے،اس نمائش میں لاہور سے لائٹنگ کے کاروبار میں بہترین شہرت یافتہ کمپنی فنسرا لائٹنگ کی جانب سے بھی ایک شان دار اسٹال لگایا جائے گا، جہاں لائٹنگ سے متعلقہ مصنوعات رکھی جائیں گی فنسرا لائٹنگ کی انتظامیہ اور سی ای او سہیل سرورکی جانب سے اسلام آباد کے تمام کاروباری حضرات، تجارتی چیمبرز کے ممبرز، اسلام آباد کے شہریوں اور تعمیراتی انڈسٹری سے وابستہ افراد سے فنسرا لائٹنگ کا اسٹال کا وزٹ کرنے کی اپیل کی ہے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق نائب صدر اور چیمبر کے سینئر ممبر سجاد سرور نے کہا ہے کہ اس ملک گیر نمائش کی مدد سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو بھی ان اشیاء کی خریداری میں مدد اور بہترین معلومات ملیں گی