ھارت کے 2 جنگی طیارے گرا کر دندان شکن جواب دینے کے آپریشن کو 2 سال مکمل ہو نے پر پاکستان میڈیا تھنک ٹینک نے ایک یہاں تقریب کی، جس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا نیشنل پریس کلب میں ہونے والے تقریب سے سید محمد بلال، سہیل مہدی، اسرار الحق مشوانی، سجاد عباسی اور دیگر نے اظہار خیال کیا، سید محمد بلال نے کہا کہ 27 فروری 2019 پاکستان کی مسلح افواج کے تجدید عہد کا دن ہے قوم کی حمایت سے ملک کی مسلح افواج تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کا بہترین دفاع کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ قومیں عددی برتری نہیں بلکہ عزم و حوصلے کی وجہ سے خطرات کا مقابلہ کرتی ہیں پرعزم قوم کا ہمت اور حوصلہ ہی فتح دیتا ہے اسرار الحق مشوانی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک اور امن کے لیے کھڑا ہے لیکن وقت آیا تو ہم دشمن کے ہر چیلنج کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دشمن کو بھرپور طاقت سے دیا جائے گا 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے دن کے اجالے میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا تھا اور ان کے دو طیارے مار گرائے تھے، سہیل مہدی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری 2019ء کو ایک کار خود کش دھماکے میں 40 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے رد عمل میں بھارت نے حقائق جانے بغیر ہی پاکستان کا رخ کرلیا جس پر اسے منہ توڑ جواب ملا 26 فروری کی رات بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی مگر پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کرکے دشمن کو مار بھگایا تھا اور 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ گرفتار کیا گیا تاہم بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر بھی خوب سراہا گیا تھا، تقریب میں اس عزم کا ظہار کیا گیا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جب بھی قربانی دینا پڑی پوری قوم اس کے لیے تیار ہے
Attachments area
