صحت اور قومی ماحولیات کے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے، سی ایس آر ایوارڈ تقریب سے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد خان اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی، احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خطاب کیا، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سلیم باز خان نے سماجی بہبود میں نمایاں خدمات پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہاتھوں سے سی اسی آر ایوارڈ وصول کیا
