اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)
پاکستان مسلم لیگ(ض) کے صدر اور سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ض) قرارداد پاکستان کا پیغام گھر گھر پہنچائے گی اور اس ملک کی ترقی کے لیے، اسے اسلام کا گہوارہ بنانے کے لیے مسلم لیگ(ض) کے کارکن اپنی بہترین صلاحتیوں کے ساتھ ملک بھر میں کام کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ ملک اقوام عالم میں ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہو اور عالم اسلام کی قیادت کرے انہوں یہ بات23 مارچ1940 کی قرارداد کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک امید کے طور پر معرض وجود میں آیا تھا اور آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہے کہ ہم اس ملک کو اس کی نظریاتی سرحدوں کے تقاضوں کی روشنی میں ترقی دیں گے اس ملک کا وقار بلند کریں گے اور آئین پاکستان کی حفاظت کریں گے انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک کی مسلح افواج مل کر اس ملک کی سرحدوں اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں، ہمارے شہداء کا پاکیزہ خون ہمارے دفاع کے اگلے محاذ پر ہے اور ہم ان شہداء کی قربانیوں کی بھی حافظت کریں گے اور عہد کرتے ہیں کہ اس ملک کے لیے جب بھی ضرورت پڑی ہم ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں