الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آرفن بچوں کے لیے چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ چیرٹی ڈنر میں سردار الیاس خان صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس، شہرت یافتہ شاعر امجد اسلام امجد،ڈونرز، رضوان احمد، حامد اطہر ملک، الطاف شیر، ڈاکٹر باقر خاکوانی، نصراللہ رندھاوا، زبیر صفدر، شہزاد عباسی، اظہر علی، بچوں اور انکی ماؤں اور دیگر چاہنے والوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیریٹی ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلاامتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن 13,500 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔الخدمت نے ہمیشہ ضرورت مندوں، مصیبت زدہ افراد اور مستحقین کے لئے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار پوکر خلوص نیت سے خدمات سرانجام دی ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کے نامور فلاحی اداروں میں الخدمت کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لئے منعقدہ چیریٹی ڈنر کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ سردار یاسر الیاس خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔ آج پتہ چلا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بہت بڑے پیمانے پرغریبوں اور ضرورت مندوں کی فلاح کے لیے کام کر رہی ہے۔ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے انسانیت دوست روپے کو ہم سلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کا عظیم سرمایہ ہیں۔ اور اگر نوجوان چاہیں تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ میں بذات خود اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے پلیٹ فارم سے الخدمت فاؤنڈیشن کے اس کاز کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ اور ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے 1000 آرفن بچوں کو سپانسر کریں گے۔
امجد اسلام امجد نے اپنی پرتاثیر شہرہ آفاق شاعری سے شرکاء کے دل موہ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کے شاندار مستقبل کے لیے الخدمت کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔
الطاف شیر نے کہا کہ الخدمت خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار منظم ملک و قوم کا سرمایہ ہے جس کا کام ملک کے مصیبت زدہ اور نادار افراد کی خدمت کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بے سہارا افراد اور یتیم بچوں کی کفالت کرنادنیا اور آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ جس کی نوید نبی آخرالزماں ﷺ نے اپنی امت کو سنائی ہے۔ الخدمت اسلامی تعلیمات کی روشنی میں خدمت خلق کے کام کو سرانجام دے رہی ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے
