نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس

) نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس سے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدرسابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی، رہنما سینیٹر طاہر بزنجو ، سینٹر میر محمد اکرم دشتی نے کہاکہ ملک ایک غیر یقینی صورتحال کیفیت سے گزر رہا ہے اداروں کی مکمل مدد کے باوجود اندرونی اور بیرونی دونوں محاذوں پر پی ٹی آئی کی حکومت مکمل ناکام دیکھائی دے رہا ہے فارن پالیسی کا یہ حال ہے کہ بین الاقوامی طور پر کوئی پاکستان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں اندرونی طور پر ملک شدید معاشی بدحالی کا سامنا کررہا ہے ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے مہنگائی میں ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے منافع بخش ادارے بند ہوتے جارہے ہیں لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کیا جارہا ہے اسٹیل مل بند کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان ائیر لائن بند ہونے کو ہے اجلاس سے ایوب ملک، خیربخش بلوچ، یاسمین لہڑی، رفیق کھوسہ، میراں بخش، پھلین، جی ایم گولہ، سردار آصف شیر جمالدینی، محراب بلوچ، رجب علی رند، حاجی عطامحمد بنگلزئی، نادر بلوچ، عبدالحمید ایڈووکیٹ، مرزا مقصود احمد، اسلم بلوچ، زبیر بلوچ، نیاز بلوچ، اشرف حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔