ملک بھر کے تاجررمضان المبارک میں لاک ڈاون سے بچنے کیلئے ان پندرہ دنوں میں دو چھٹیوں اور کچھ وقت کی قربانی دیں گے

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار دو روز کاروبار بند رکھا جائے گا ملک بھر کے تاجررمضان المبارک میں لاک ڈاون سے بچنے کیلئے ان پندرہ دنوں میں دو چھٹیوں اور کچھ وقت کی قربانی دیں گے، تاجر تنظیمات اور تاجران کرونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں، سندھ،کراچی،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور کے دورے کے بعد فیصل آباد میں سرپرست اعلی خواجہ شاھد رزاق سکا، سیکرٹری اطلاعات چوھدری محمود عالم جٹ،مرزا یعقوب،مرزا مظہر صدیق بیگ،راجہ ضیاء احمد،رانا عبد الناصر و دیگر کے ہمراہ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہتاجر تنظیمات رمضان المبارک اور عید سیزن میں تجارتی سرگرمیوں کو مکمل جاری رکھنے کیلئے ان دنوں میں ذمہ دارانہ رویوں کا مظاھرہ کریں،عید سیزن میں بھرپور تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ابھی ہفتہ میں دو دن کاروبار بند رکھیں گے اور پنجاب بھر میں ہفتہ اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ دو دن کی چھٹی کو یقینی بنائیں گے،پنجاب میں کاروبار شام 6 کی بجائے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مطابق رات 8 بجے تک چلتا رہے گا،صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہفتہ۔اتوار چھٹی اور رات 8 بجے تک کاروبار ہو گااسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہیں گے جبکہ باقی دنوں میں رات 10 بجے تک کاروبار چلتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ سستی شہرت کیلئے محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کرنا تاجروں کے مفاد میں نہیں ان پندرہ دنوں کی قربانی کے بعد عید سیزن میں لاک ڈاون برداشت نہیں کریں گے