بہت خوب…… جناب ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات صاحب

اسلام آباد، وفاقی دارلحکومت ہونے کی وجہ سے ملک کا چہرہ بھی ہے، اگر کسی نے ہمارے وطن عزیز سے متعلق جاننا ہو تو اسے چاہیے کہ حکومت کے شہریوں کی سماجی بہبود، صحت عامہ، تعلیم اور ان کے روزگار کے علاوہ امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لے،
ان دنوں ملک میں کرونا وائرس کی شدید لہر آئی ہوئی ہے، جناب وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ محترمہ بھی اس کا شکار ہوئی ہیں، اللہ انہیں جلد صحت یاب فرمائے، آمین
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے تاجر تنظیموں کے تعاون سے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو شہر بھر کی مارکیٹس، دکانیں بند رہیں گی، اور میڈیکل سٹورز اور کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کے لیے استثنی ہوگا،
جناب ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اپنی مشینری استعمال کی ہے جس کے مثبت اثرات ملے ہیں
ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اپنی یہ کوشش جاری رکھے اور شہری بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تاکہ کرونا کی حالیہ شدید لہر سے بچاؤ کے اقدامات کامیاب ہوسکیں