پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی گفتگو کرکے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی نواز شریف نے کہا کہ ’ مولانا صاحب ہر بات ہم نہیں مانیں گے ، کچھ ہماری بھی مانی جائیں۔‘مولانا فضل الرحمان نے مریم نواز کو لانگ مارچ کے معاملے پر مل کر چلنے کی پیشکش کی اور کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ملاقات میں اتفاق ہوا کہ لانگ مارچ میں مہنگائی کے ایشو کو ساتھ لے کر چلا جائے گا
