بھائی ڈاکٹرمیاں رشید کے انتقال پر تغزیت
سپیکرآزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے راولپنڈی کی معروف سماجی شخصیت و شاعر کرنل (ر) میاں جمیل اطہر سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی، اور ان سے ان کے بہنوئی انجمن فیض الاسلام کے صدر میاں صدیق اکبر اوربھائی ڈاکٹرمیاں رشید کے انتقال پر تغزیت کی ، سپکرشاہ غلام قادر نے ا س موقع پر انجمن فیض الاسلام کے صدر میاں صدیق اکبر کی خدمات کو سراہاتے ہوئے انھیں شاندار الفاظ میں خرا ج عقیدت پیش کیا ،انہو ں نے کہا کہ میاں صدیق اکبر کی رحلت سے جو خلاء پید ہوا ہے اس سے پر کرنا مشکل ہے ان کی دینی ،سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر شاہ غلام قادر نے میاں صدیق اکبر اور ڈاکٹرمیاں رشید کے لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ،