معروف قومی اخبار روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد انتقال کرگئے۔
مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے گذشتہ روز ان کے دل کا آپریشن ہوا تھا ۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصرماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔
صحافت میں کئی نئی جہتیں متعارف کرانے والے سینئر صحافی ضیا شاہد نے ملک کے بڑے اخبارات میں کام کیا اورسال 1991 میں انہوں نے بطور بانی ایڈیٹر روزنامہ خبریں کی بنیاد رکھی۔چینل فائیو کے نام سے ٹی وی چینل بھی متعارف کروایا۔
ملک بھر کی سیاسی قیادت نے ضیا شاہد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے