راولپنڈی() پریم یونین کے قائد اشتیاق آسی نے کہا ہے کہ ریلوے کی نج کاری اور قومی ادارے میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن نہیں چلنے دی جائے گی، اس ادارے میں صنعتی امن قایم کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان اپنے بد مزاج وزیر ریلوے کو تبدیل کریں، ریلوے مزدور کو برا بھلا کہنے والے وزیر ریلوے اپنا دامن دیکھ لیں کہ اس دامن میں خود کتنے داغ لگے ہوئے ہیں، ریلوے میں ملازمتوں پر پابندی، ٹی ایل اے ملازمین کی جبراً بر طرفی پینشنرز کے ساتھ بدسلوکی اور توہین آمیر رویے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ایسا رویہ کسی شریف آدمی کا کام ہے انہوں نے یہ بات ریلوے مزدوروں کے ایک بہت بڑے احتجاجی منظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ریلوے مزدوروں نے محکمہ میں برطرفیوں، بے زورگاری پیدا کرنے اور وزیر ریلوے کے رویے کے خلاف ایک بہت بڑا مظاہرہ کیا، پشاور، سکھر، ملتان، کراچی اور لاہور میں بھی مظاہرے کیے گئے، اشتیاق آسی نے کہا کہ وزیر ریلوے کا رویہ توہین آمیز ہے، ریلوے ملازمین غلامی کے دور میں نہیں رہ رہے، وزیر اعظم اپنے وزیر کے بیانات کا نوٹس لیں اور انہیں اس عہدے سے برطرف کریں، انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تباہی کے ذمہ دار مزدور نہیں ہیں، اس ادارے کی تباہی کے ذمہ دارو وہ ہیں جنہوں نے انجنوں میں کمشن لیا، سیکورٹی کے نام پر دیواریں تعمیر کیں، سگنلنگ نظام میں بدعنوانی کی، اس میں ریلوے مزدور کا کوئی کردار نہیں ہے یہ سب کام سابق وزراء اور بیورو کریسی نے مل کر کیے ہیں، مظاہرے کے شرکاء سے لالہ گوگا، پرویز اختر اعوان، آصف شیخ، خورشید عالم، اطہر خٹک، محمد الطاف، علی عمیر اور اسد چوہدری نے بھی خطاب کیا، دریاں اثناء کراچی میں شاہد اقبال، پشاور میں حافظ ابو سعید جعفری، کوئٹہ میں اختر سنجرانی، سکھر میں ملک اللہ یار، ملتان میں واثق خان اور لاہور میں محبوب احمد کی قیادت میں مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے وزیر ریلوے کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے اور آئی ایم ایف کے علاوہ حکومت کی نج کاری کی پالیسی کے خلاف نعرے لگائے گئے
