1927 کو الجمعیہ کے10 ستمبر کے شمارے میں عالم اسلام کے عظیم اسکالر، تفہیم القرآن کے مقدمہ کے مصنف محترم جناب مولانا ابو العلی مودودی کی ادارت میں الجمیعہ کے اس وقت کے شمارے میں ٹائٹل پر نعت شائع ہوئی جس کا عنوان تھا
آقاﷺ غلام ڈھونڈ رہے ہیں کہاں ہو تم
رونق فزائے محفل کون و مکاں ہو تم
فرماں روائے مملکت دوجہاں ہو تم
ہستی تمہاری باعث تکوین دہر ہے
واللہ،کائنات کی روح رواں ہو تم
ابوبکررضی اللہ تعالی اور علی رضی اللہ تعالی ہیں اسی گلستان کے پھول
جس گلستان کے شاہ عرب باغبان ہو تم
دنیا تمہارے جلوؤں کی آئینہ دار ہے
ہر چند اہل جہاں سے نہاں ہو تم
پھر دین حق پہ یورش افواج کفر ہے
آقاﷺ غلام ڈھونڈھ رہے ہیں کہاں ہو تم
