خدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں رمضان راشن کی پہلی کھیپ روانہ


الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں رمضان راشن کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔حامداطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کو 6 زونز میں تقسیم کرکے ان علاقوں میں مقیم الخدمت کے مقامی رضاکاروں کے ذریعے سے رمضان راشن کی تقسیم کی جارہی ہے۔جبکہ پچھلے سال 18 ہزار سے زائد خاندانوں میں رمضان راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔
حامد اطہر ملک کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ڈیلی ویجرز کو راشن پیک دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی کہ اسلام آباد کے 30,000 سے زائد ضرورت مندوں کے راشن کے لیے مالی مدد کریں