ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے، ابصار عالم اپنے گھر کے باہر واک کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، ایک گولی ان کی پسلی میں لگی ہے، انہیں زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ایف الیون پارک میں اپنے گھر کے باہر واک کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔جس میں ابصار عالم شدید زخمی ہوگئی۔ گولی ابصار عالم کے پیٹ میں لگی۔ جس کے فوری بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم پمز ہسپتال میں ان کا آپریشن جاری ہےسابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو میر اپیغام ہے ، میں ڈرنے والا نہیں، میں واک کررہا تھا کہ مجھ حملہ ہوا، ایک گولی آکر میری پسلی میں لگی ہے ابصار عالم کو زخمی حالت میں جب ہسپتال لے جایا جارہا تھا تو انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں واک کررہا تھا کہ مجھ حملہ ہوا، ایک گولی آکر میری پسلی میں لگی ہے، میرا پیغام ہے ان لوگوں کو جنہوں نے حملہ کیا، میں ڈرنے والا ہوں اور نہ ہی حوصلہ ہاروں گا۔