الخدمت فاؤنڈیشن، اسلام آباد میں 12 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم


االخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے الخدمت کے کفیل یتیم بچو ں میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن اسلا م آ باد کے صدر حامد اطہر ملک نے کہا کہ والدین سے محروم بچے ہماراقیمتی اثاثہ ہیں۔ اسی لیے الخدمت فاؤنڈیشن آرفن بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت، خوراک،رہائش اور صحت عامہ کی سہولیات دے رہی ہے۔ہمارا یہ عزم ہے کہ ہمارے یہ شائننگ سٹارز کل کو ملک وقوم کی تقدیر بدلیں گے اور ہماری خواہش ہے کہ ہمارا کفیل ہر یتیم بچہ کامیابیوں اور کامرانیوں کی منزلیں طہ کریں۔حامد طہر نے کہا کہ الخدمت اسلام آباد اب تک12 ہزار سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر چکی ہے۔ اس دوران بچو ں میں رمضان کیلنڈر بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب میں مولانا نور الرحمان، افتخار جنجوعہ اور اہل علاقہ کے موثر افرا د موجودتھے۔
 ملک میں کورونا وائرس کی کشیدہ ہوتی صورت حال نے جہاں ملک کے تمام متوسط و غریب طبقات کو متاثر کیا ہے وہاں یتیم و بے آسرا بچوں اور ان کے خاندانوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ایسے سفید پوش مستحق اور نادار افراد کو تلاش کرکے ان کی مالی مدد کریں۔ آپ صاحب ثروت ہیں تو آگے بڑھیں! ہم اور ہمارے رضاکار مل کر آپ کے مالی تعاون سے ہزاروں لاکھوں گھرانوں میں کھانا اور راشن پہنچا سکتے ہیں