ریلوے کی پریم یونین کے زیر اہتمام ڈہرکی ٹرین حادثے میں شہید ہونے مسافروں اور ریلوے ملازمین کے لیے تعزیتی تقریب ہوئی جس میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوئی گزشتہ روز ہونے والی تعزیتی تقریب میں میں پاکستان ریلوے ریلوے ملازمین کی تنظیم پریم یونین کے سیکرٹری جنرل اشتیاق آسی اور پریم یونین کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں ریلوے کے ملازمین بھی شریک ہوئے، اشتیاق آسی نے کہا کہ یہ بہت ہی غیر معمولی اور افسوس ناک حادثہ ہے جس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے اور حادثے کے اصل اسباب تلاش کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ پریم یونین اس حادثے میں شہید ہونے والے مسافروں اور ریلوے ملازمین کے لواحقین سے تعزیت کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، اس موقع پر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاء کی گئی
