تجارتی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

جمہوریہ نائجر کے وزیر صنعت و تجارت گیبو صابو موکٹاکی سربراہی میںایک اعلیٰ سطحی حکومتی و تجارتی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا۔ وفد وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان (FPCCI)کے کیپٹل آفس کا دورہ کرے گا جہاں پاک نائجر تجارتی ، سفارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔ ۔نائجر کے وفد میں وزیر صنعت و تجارت گیبو صابو موکٹا، وزیر سرمایہ کاری زکری ورگو’ سیکرٹری صنعت ایم عبدلولی بوبکر، بزنس مین سلیم گادوسوابواور نائجر کے سفیر احمد علی سائروے شامل ہونگے ۔نائجر کا وفد ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس میں  ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم ، سابق صدور میاں انجم نثار ، حاجی غلام علی ، نائب صدر محمد زاہد شاہ ، ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کے انچارج قربان علی اور کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن سمیت فیڈرل ایریا اور خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرے گا جس میں دو طرفہ تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت مختلف امور پر مذاکرات کیے جائیںگے ۔ اس دوران بی ٹو بی میٹنگ کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم ‘ سابق صدر ایف پی سی سی آئی حاجی غلام علی ‘ چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی اور کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن نے نائجر کے وفد کی فیڈریشن آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام ممالک کے فیڈریشن چیمبرز اور حکومتوں سے رابطے مسلسل موثر کر رہی ہے اور فیڈریشن کا فرائض منصبی ہے کہ وہ ملک کے تاجروں ، صنعتکاروں کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں آسانی، ایکسپورٹ ، باہمی تجارت کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے فیڈریشن کی قیادت مسلسل کوشاں ہے ۔