کیپٹن سرور شہید کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ کے لئے عزم و ہمت کی مثال

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن سرور شہید کا ناقابل تسخیر حوصلہ اور غیر متزلزل وفاداری ہمیشہ کے لئے عزم و ہمت کی مثال رہے گی۔ منگل کو کیپٹن محمد سرور شہید کے 73 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادر وطن اور کشمیر کیلئے ان کی قربانی ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ ہم نے اپنے وطن عزیز کی ہر قیمت پر حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم، ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی بہادری و شجاعت نوجوانوں میں جوش و جذبہ پیدا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے والے کیپٹن سرور شہید بہادری کی روشن مثال ہیں۔ قوم 1948ئ کی کشمیر جنگ میں بہادری، شجاعت کی داستاں رقم کرنے والے شہید کیپٹن محمد سرور کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے