پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کورونا سے صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بخار، کھانسی اور فلو کی علامات ظاہر ہوئیں، گھر میں میراباقاعدہ علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کی مشکور ہوں۔انہوں نے کورونا مثبت آنے سے متعلق بتایا کہ مجھے بخار، کھانسی اور فلو کی علامات ظاہر ہوئیں۔ لیکن گھر میں ہی باقاعدہ علاج کروا رہی ہوں۔ یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی کورونا وبا کی چوتھی لہر کی لپیٹ میں آ گئی ہیں،ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
یاد رہے مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی، انہوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے دوران انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں بھی شرکت کی، آزاد کشمیر قیادت سے بھی اس دوران ملاقاتیں کرتی رہیں، مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال ودیگر ان کے ہمراہ رہے، تاہم ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ مریم نواز نے کورونا ویکسین لگوائی ہے یا نہیں، ن لیگ کے صدر شہبازشریف سمیت زیادہ تر ن لیگی لیڈرشپ کورونا ویکسین لگوا چکی ہیں۔