محترم جناب عامر علی احمدصاحب
چیئرمین سی ڈی اے
محترم جناب حمزہ شفقات صاحب
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
اسلام آباد میں حالیہ بارش سے ہونے والا جانی اور مالی نقصان ایک المیہ بھی ہے اور سانحہ بھی، مگر اس میں ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور اس شہر میں بسنے شہریوں سمیت ہم سب کے لیے اپنی اصلاح کا موقع بھی ہے کہ ہم اس بات کا جائزہ لیں ہم غلطی کہاں ہوئی ہے؟
محترم جناب
سب سے پہلے ہمیں آج یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کے لیے جو بھی اقدام کر رہے ہیں یہ سب اقدامات کڑی نگرانی میں ہونے چاہئیں اور شہری بھی جہاں کوئی کمی بیشی دیکھیں، انتظامیہ کو اس بارے میں بر وقت آگاہ کریں اور پھر انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ سامنے لائے جانے والے پہلو کا پوری توجہ سے جائزہ لے
اسلام آباد کے قدرتی آبی نالے ہر قیمت پر مسلسل نگرانی کے ذریعے صفائی کیے جانے کا تقاضہ کرتے ہیں اور یہ بات لازمی ہے کہ ان نالوں کے گرد قائم انسانی بستیاں میرٹ پر دیکھی جائیں اور سیاسی دباؤ خاطر میں نہ لایا جائے لیکن یہ بات بھی مد نظر رکھی جائے کہ ایک تعمیراتی گروہ ہے جس کی نظر نالوں کی ایسی اراضی پر ہے کہ اسے حاصل کرکے وہ اپنے کاروباری مفادات کو فروغ دینا چاہتے ہیں گزارش ہے کہ نالوں کے ارد گرد ایسا ماحول بنایا جائے کہ تجاوزات بھی ختم ہوجائیں اور یہاں انسانی بستیوں کے قیام کی راہ بھی روکی جائے اگر ہوسکے تو یہاں پھولوں نرسریاں آباد کی جائیں اور یہاں پھر کسی قیمت پر انہیں تجاوزات نہ کرنے دی جائے ان ناولوں کے گرد تعمیر انسانی بستیوں کے باعث شہر میں جرائم بھی ہورہے ہیں
جناب محترم
شہر میں پینے کا پانی ضائع ہونے سے بچایا جائے، شہر میں کئی ایسی جگہیں ہیں جہاں پینے کے پانی کا پائپ توڑ کر یا اس کا والو ڈھیلا کرکے گاڑیں دھونے کے لیے پانی حاصل کیا جاتا ہے اس کی روک تھام کے لیے سخت مانیٹرینگ کی جائے
جناب محترم
شہر میں لگنے والے اتوار، منگل اور جمعہ بازار ہفتے میں صرف تین روز لگتے ہیں اور باقی ایام میں کالی رہتے ہیں اگر یہاں خالی ایام میں ان بازاروں کے قریب مارکیٹوں میں ہونے والی تجاوزات ختم رکنے کے لیے یہ تین روز انہیں دے دیے جائیں تو یہ لوگ بھی ایک محفوظ جگہ پر اپنا کاروبار کرسکتے ہیں اور انتظامیہ اور سی ڈی اے اس کے لیے بہتر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مذید بہتر آپشن لینے کے لیے مشاورت بھی کر سکتی ہے
محترم جناب
ہم ذاتی طور پر شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے آپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،
بقول اقبال
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی
محترم جناب
آپ کی توجہ سے ہی یہ شہر تعمیر بھی ہوگا اور ترقی بھی کرے گا