یوم آزادی پوری قوم کے لئے عظیم شکرانے اور عزم نو کا دن ہے

ائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ 75واں یوم آزادی پوری قوم کے لئے عظیم شکرانے اور عزم نو کا دن ہے۔ پوری قوم پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے یک جان دو قالب بن جائے۔

لیاقت بلوچ نے کنٹونمنٹس کے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی عوامی، سماجی خدمات پر ترازو نشان والے امیدوار ووٹ کے حقدار ہیں۔ جو جماعتیں خود اپنے جماعتی دستور کے مطابق اپنے اندر انتخابات نہیں کراتیں وہ ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے لئے مخلص نہیں۔ ہر وہ جماعت جو انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہے وہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 209 کے مطابق پارٹی انتخابات کی پابند ہیں۔ سیاسی جمہوری پارلیمانی پارٹیاں دستور اور الیکشن ضابطوں سے فراڈ ختم کریں۔