سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب کم و بیش تیس چالیس فٹ کے فاصلے پر ان کی قبر کھودی جارہی ہے

ممتاز کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کی تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ نے جمعرات بارہ بجے نماز جنازہ کا اعلان کیا ہے تاہم مقبوضہ وادی میں کشمیری کی انتظامیہ نے کریف نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ معطل کردیا گیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے چند علاقوں سے کچھ علماء کو طلب کیا گیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی کی نماز جنازہ پڑھائیں گے، اس وقت تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب کم و بیش تیس چالیس فٹ کے فاصلے پر ان کی قبر کھودی جارہی ہے اور غسل کے لیے بھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں یہ سب کچھ کشمیر کی انتظامیہ زبردستی کر رہی ہے جب اہل خانہ کا اس انتظامات میں کوئی دخل نہیں ہے