ہفت روزہ طانیا اسلام آباد کی ویب سائٹ کی تیسری سالگرہ کی تقریب ہوئی، معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد سرور نے کیک کاٹا، تقریب میں علمی شخصیت نسیم خالد، پی ایف یو جے (دستور) کے صدر محمد نواز رضا، اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے صدر زاہد قریشی، سابق صدر چوہدری سجاد سرور، ملک ظہیر، سابق سینیئر نائب صدر طاہر آرائیں، ایگزیکٹو ممبرز طاہر عباسی، کامران اختر، چوہدری محمد سعید کے علاوہ تاجر رہنماؤں میں راؤ جاوید اختر، نوجوان اسامہ ستی شہید کے چچا نوید ستی، رئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ کاروباری افراد کی ملک گیر تنظیم فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی رہنماء اسرار الحق مشوانی اور انجینئر محسن جنجوعہ کے علاوہ انجینئر محمد عمر شریک ہوئے، تقریب کے انتظامات کے لیے جناب محمد پرویز نے نگرانی کے فرائض انجام دیے
ہفت روزہ طانیا اسلام آباد،2010 سے اسلام آباد سے مسلسل شائع ہورہا ہے اور اس کی ویب سائٹ کی تیسری سالگرہ کی تقریب کے لیے جناب چوہدری محمد سرور نے اپنی بے پناہ کاروباری مصروفیت کے باوجود وقت دیا، جس کے لیے ہفت روزہ طانیا اسلام آباد کی انتظامیہ ان کی مشکور ہے
