صدرآزاد کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے میں صدرآزاد کشمیر کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا، اس موقع پر مسعود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت آزادکشمیر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے انہوں نے کہ کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی نسل کشی کا آغاز کردیا ہے، مودی آزاد کشمیر پر حملہ کرنا چاہتا ہے، پاک فوج ماضی کی طرح دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑا اس کی تاریخ نہیں ملتی مسئلہ کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کو متحد دیکھا ہے، دوطرفہ مذاکرات میں بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے وادی کشمیرجموں ریجن اور لداخ کے عوام سے چٹان کی طرح متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام اپنی شناخت، مذہب اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں