طبقاتی نظامِ تعلیم تشویشناک بات ہے

تحریک اسلام آباد کے صدر جاوید اکرم ملک نے کہا ہے کہ ہمارا بوسیدہ مجموعی طبقاتی نظامِ تعلیم ہمارے جملہ امراض میں مبتلا بیمار سماجی رویے کی تشکیل اور اِس میں اضافے کا باعث بنا ہوا ہے یہ تشویشناک بات ہے انہوں نے یہاں جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ک بنیادی سہولتوں تک کی بڑھتی محرومیوں نے شہریوں کو مایوس کردیا ہے اور شہر میں میرٹ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی یہی وجہ ہے کہ اسلام آباد میں سماجی مسائل بڑھ رہے ہیں اور ان مسائل کے حل اور تدارک کے لیے شہریوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا تاکہ نااہلی، کرپشن، چاپلوسی، کام چوری، تن آسانی جیسے سماجی مسائل ختم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادتیں گلی محلے، دیہات، قصبوں اور شہروں سے نکلنے کی بجائے منقسم گھرانوں سے نکل رہی ہیں بیمار و لاغر مسائل حل کرنے سے قاصر نظر آتا ہے اسلام آباد میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہر شہری کو ذمہ داری پورا کرنا ہوگی اور ایسی کھیپ تیار کی جائے جو مسائل کو سمجھے اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ملک کا چہرہ ہے اور ہم ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر یہاں مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور اصلاح چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری اس شہر کے بہت سے افراد سے ملاقات ہوتی ہے اور ایک تجویز یہ ہے کہ اس کی ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک ایسی کوشش کی جائے کہ یہاں ایک مثالی معاشرتی زندگی کا ماحول بن سکے ہم نوجوانوں پر مشتمل ایک ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جو اپنی یونین کونسل میں سماجی مسائل کے حل کی کوشش کریں