یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے 30 دسمبر 2021 کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے۔یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے پاکستان بھر میں 200 سے زائد رضاکاروں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے کہاہے کہ یو بی جی کی قیادت نے ایک بار پھر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ذاتی مفادات حاصل کرنے والے برسراقتدار گروپ کو ختم کرنے کے مشن پر کام شروع کر دیا ہے، پاکستان کی 90 فیصد سے زائد کاروباری برادری کے نمائندے اس مشن میں ہمارے ساتھ ہیں۔
