ڈاکٹر یعقوب مرزا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے

اسلامی جمیعت طلبہ کے سابق رہنماء جماعت اسلامی کے کارکن ڈاکٹر یعقوب مرزا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے مرحوم کے والد ڈاکٹر عبد العزیز بھی دل کے ڈاکٹر تھے اور ان کا خاندان گزشتہ 70 سالوں سے شعبہ طب کے ذریعے خدمت خلق میں مصروف عمل ہے گوجر خان میں اتوار کے روز ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی گوجر خان کے سابق امیر، سابق رکن قومی اسمبلی راجا ظہیر احمد کے صاحب زادے مقامی تجارتی ایوان کے رہنماء راجا جواد احمد نے پڑھائی اور نماز جنازہ میں شہر بھر سے ہزاروں افراد شریک ہوئے، ان کی نماز جنازہ راولپنڈی میں بھی ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے بعد ازاں ان کی میت گوجر خان لے جائی گئی جہاں نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو سپرد خاک کر دیا گیا، راولپنڈی کی معروف شخصیت ڈاکٹر فرخ، لطیف شاہ، جاوید میر اور دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے